سیکرٹری جنرل او آئی سی سے سفیر پاکستان کی ملاقات۔

او آئی سی میں پاکستان کے کردار کی تحسین
04 جون 2017 (20:30)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثیمین نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف سرگرمیوں اور کوششوں میں او آئی سی کا اہم شراکت دار ہے۔

وہ او آئی سی کیلئے پاکستان کے نمائندے ایمبسڈر خان ہاشم بن صدیق سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے انھیں اسناد پیش کیں ۔
سیکرٹری جنرل اور ایمبسڈر صدیق نے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور فریقین نے عمل پر مبنی نتائج حاصل کرنے کیلئے تعمیراتی مذاکرات پر زوردیا ۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے بہت سے امور اور او آئی سی اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا