نگران ٹیموں کی رپورٹ پر پانی اور بجلی کے سیکرٹری نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے نگران ٹیمیں تشکیل
04 جون 2017 (20:27)
0

پانی اور بجلی کی وزارت نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے لائحہ عمل پر عملدرآمد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نگران ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق ٹیموں نے بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کا دورہ کیا اور مختلف فیڈرز پر غیر ضروری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیا۔
ترجمان نے کہا کہ نگران ٹیموں کی رپورٹ پر پانی اور بجلی کے سیکرٹری نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔