وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بلند اخلاقی اقدار کا ثبوت دیا ہے۔

شریف خاندان قانون کی حکمرانی،آئینی بالادستی پر یقین رکھتا ہے،مریم اورنگزیب
04 جون 2017 (20:20)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اوران کا خاندان قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ نوازشریف کے بچوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بلند اخلاقی اقدار کا ثبوت دیا ہے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے دوران حسین نواز کی تصویر منظر عام پر آجانا ایک غیرمعمولی بات اورقانونی کارروائی کی کھلی خلاف ورزی ہے
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند دن میں ہونے والے اکثر واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ انصاف کے نام پر تذلیل ناقابل فہم ہے ۔