رعایتی نرخوں اور موبائل براڈ بینڈ تک رسائی سے ڈیجیٹل تقسیم کا فرق کم ہوگا،وزیرمملکت

ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،انوشہ
04 جون 2017 (20:08)
0

حکومت نے ملک میں اطلاعات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔
آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیرمملکت انوشہ رحمن نے ایک بیان میں کہاکہ رعایتی نرخوں اور موبائل براڈ بینڈ تک رسائی سے ڈیجیٹل تقسیم کا فرق کم ہوگا اور اس سے آبادی کے محروم طبقے کو اپنے سماجی اور اقتصادی حالات بہتر بنانے کے مواقع میسر آئیںگے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ملک بھر میں ایک سو سے زائد آبادی والے ہرگائوں کو آئندہ سال تک اس ٹیکنالوجی کی رسائی یقینی بنائے گی ۔