پنجاب اور سندھ میں 3 ، 3 اضلاع ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں2،2 اضلاع اور گلگت بلتستان ، آزادجموں کشمیر اور فاٹا کے ایک ، ایک ضلع کا سروے کیاگیا ۔

بی آئی ایس پی کا 13اضلاع میں گھر گھر سروے کا62فیصد کام مکمل
04 جون 2017 (19:06)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملک کے تیرہ اضلاع میں گھر گھر سروے کا 62 فیصد کام مکمل کرلیا ہے ۔

پنجاب اور سندھ میں تین ، تین اضلاع ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں دو، دو اضلاع اور گلگت بلتستان ، آزادجموں کشمیر اور فاٹا کے ایک ، ایک ضلع کا سروے کیاگیاہے ۔
سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ قومی سماجی واقتصادی رجسٹری کے تحت تیرہ ضلعوں میں اب تک چودہ لاکھ نواسی ہزار اور چھ سو انچاس گھروں کا اندراج کیا گیا جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے غربت کے دوبارہ سروے کے آزمائشی منصوبے کے تحت گھر گھر سروے ہورہا ہے ۔۔