خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں بلوچستان میں بڑی تحریبی کارروائی کوکامیابی سے ناکام بنادیاگیا ۔

file photo

مستونگ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشت گرد ہلاک
04 جون 2017 (18:01)
0

سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز کے دوران بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک کارروائی میں 12خطرناک دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں بلوچستان میں بڑی تحریبی کارروائی کوکامیابی سے ناکام بنادیاگیا ہے ۔
دہشت گرد صوبے میں تحریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اوران پر عملدرآمد کیلئے ایک غار میں چھپے ہوئے تھے ۔
کارروائی کے دوران دو افسروں سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔
بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔