file photo

بلوچستان حکومت عوام کو مواصلات کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل بروئے کار لارہی ہے
04 جون 2017 (15:21)
0

بلوچستان حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کو مواصلات کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

صوبائی محکمہ مواصلات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ ضلع پشین میں یارو سےBostan رابطہ سڑک کی مرمتی کا کام جاری ہے جس پر آٹھ کروڑ اسّی لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
ضلع ہرنائی میں بھی پختہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر پانچ کرو ڑ روپے لاگت آئے گی۔