file photo

لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم کا عالمی عدالت انصاف پر جبری طورپر لاپتہ افراد کے لئے معلومات کے حصول کیلئے مداخلت کرنے پر زور
04 جون 2017 (14:26)
0

مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم نے عالمی عدالت انصاف پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں جبری طورپر لاپتہ افراد کے لئے معلومات کے حصول کیلئے مداخلت کرے۔

سری نگر میں ایک بیان میں تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کو ا س سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ اس مقصد کے حصول کیلئے باقی تمام ذرائع ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ستائیس سال سے جبری گمشدگیوں کے خلاف مستقل مہم کے باوجود کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔