file photo

ثناء اللہ زہری کا قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے میں قائم کئے گئے ایمرجنسی روم کا افتتاح
04 جون 2017 (14:16)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے میں نئے قائم کئے گئے ایمرجنسی روم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ کنٹرول روم کے قیام سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
ادھر وزیراعلیٰ نے آج دس بکتر بند گاڑیوں کی چابیاں بھی لیویز فورس کے حوالے کیں انہوں نے لیویز کیلئے مزید بیس بکتر بندگاڑیوں کی فراہمی کیلئے فنڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔