file photo

شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے 97 فیصد بے گھر افراد اپنے علاقوں میں واپس جاچکے
04 جون 2017 (13:21)
0

شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے ستانوے فیصد بے گھر افراد اپنے آبائی علاقوں میں واپس جاچکے ہیں۔

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ باقی بے گھرافراد کو اگلے تین ماہ کے دوران اُن کے گھروں کو واپس بھیج دیاجائے گا۔
ادھر پناہ گزینوں کے بارے میں اقوا م متحدہ کے ہائی کمشنر نے امدادی سامان فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے حوالے کیاہے جو شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے۔