file photo

سندھ حکومت کا زرعی آلات کی خریداری پر کسانوں کیلئے پچاس فیصد اعانت کا اعلان
04 جون 2017 (13:12)
0

سندھ کے زراعت کی رسد اور قیمتوں کے تعین کرنے کے بارے میں محکمے نے فصلوں کو کیڑوں سے محفوط رکھنے کیلئے کسانوں کیلئے سولو ٹائپ پاورSprayer اورگارڈن ٹائپ پاورSprayer کی خریداری پر پچاس فیصد اعانت کا اعلان کیا ہے۔

سندھ کے محکمہ زراعت کے عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ پچاس ایکڑ زمین رکھنے والے کسان پانچ ہزار روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو قابل واپسی ہے جمع کراکے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔