وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے
04 جون 2017 (13:03)
0

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ جنوبی و شمالی وزیرستان ایجنسیوں، ٹانک اور لکی مروت کے اضلاع میں چالیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے چار زرعی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیق پر مبنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں Arid زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے Arid زون ریسرچ سنٹر کا درجہ دیا گیا ہے۔