file photo

وزیراعظم کی لندن میں دہشتگردی کے حملے کی سخت مذمت
04 جون 2017 (12:31)
0

وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔

اتوار کے روز ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم برطانیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں اور تعاون کی ضرورت ہے۔