file photo

بجٹ میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے 49ارب روپے مختص
04 جون 2017 (11:52)
0

حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے 49ارب روپے مختص کئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر دس ارب روپے کی لاگت سے وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے۔
ایک اور پروگرام کے تحت ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پینے کے صاف پانی کی بڑھتی قلت کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پینے کا صاف پانی سب کیلئے پروگرام شروع کیا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے بار ہ ارب روپے سے زائد رقم تجویز کی گئی ہے۔
حکومت خاندانی منصوبہ بندی، بنیادی صحت اور بہبود آبادی کی سکیموں سمیت صحت کے مختلف پروگراموں میں بھی سرمایہ کاری بڑھائے گی۔