file photo

فلپائن:حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا
04 جون 2017 (11:45)
0

فلپائن کے شہر Marawi میں حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا مقصد تقریباً دو ہفتے سے شہر میں محصور تقریباً دوہزار شہریوں کو نکالنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق معاہدے کے لئے مذاکرات مورو اسلامک لبریشن فرنٹ نے کئے جس کے غیرمسلمہ ارکان شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ شہر میں محصور لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ تیرہ دن سے ان تک خوراک نہیں پہنچی۔