file photo

ملیحہ لودھی کا افغانستان پر پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے ملک میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دینے پر زور
04 جون 2017 (11:37)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے ملک میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے پر توجہ دے۔
وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پر تشدد انتہا پسندی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے تیار ہے تاہم افغانستان کو اپنے داخلی مسائل کو خارجی مسائل قرار دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کی تیزی سے بگڑتی صورتحال سے نہ صرف افغانستان بلکہ اس کے تمام ہمسایہ ملکوں کیلئے بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ کابل پر حملوں کے وقت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملے کرنے والے مذاکرات کے ذریعے امن کی کسی بھی نئی کوشش کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پر تشدد انتہا پسندی مشترکہ دشمن ہیں جن سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عزم کی ضرورت ہے۔
ادھرافغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے Tadamichi Yamamoto نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تشدد کی لہر کے خاتمے اورپائیدار امن کے قیام میں مدد دے۔