وفاقی حکومت کی کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان موٹروے تعمیر کی منظوری
04 جون 2017 (10:27)
0

وفاقی حکومت نے کوہاٹ اورڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان موٹروے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔شاہراہوں کے قومی ادارے کے مطابق تیرہ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانیوالی پچاس کلومیٹر طویل سڑک اگلے تین برس میں مکمل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ انڈس ہائی وے کے سرائے گمبیلا۔ کوہاٹ سیکشن کی تعمیر نو اور اسے کشادہ کیاجائے گا۔اس وقت انڈس ہائی وے ایک رویہ ہے جسے نئی تعمیر کے بعد چاررویہ بنایا جائے گا۔