file photo

جنگ ، جارحیت سے متاثرہ بے گناہ بچوں کا عالمی دن
04 جون 2017 (10:10)
0

آج جنگ اور جارحیت سے متاثرہ بے گناہ بچوں کاعالمی دن منایاجارہاہے۔
دن کامقصد تنازعات، بحران اور جنگی جارحیت سے متاثرہ بچوں کے مصائب اور مشکلات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کراناہے۔
یونیسیف کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ برس شام میں جنگ کے دوران آٹھ سو سے زائد بچے ہلاک ہوئے۔
تحقیق کے عالمی ادارے نے اپنے حالیہ جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ انیس سونوے سے لیکر آج تک دنیابھر میں ہونیوالے مختلف تنازعات میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار بچے ہلاک ہوئے ہیں۔