file photo

یورپی یونین مغربی بلقان کے ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے: جرمنی
04 جون 2017 (07:35)
0

جرمنی نے یورپی یونین پرزوردیاہے کہ مغربی بلقان کے ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھاجائے۔
یورپی یونین کے زیراہتمام سلووینیامیں بلقان ملکوں کے رہنمائوں کے اجلاس کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے جرمنی کے صدر فرینک والٹرSteinmeier نے کہاکہ یورپ کو درپیش مختلف مسائل کے باوجود خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی ترقی ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہونی چاہیے۔