ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
04 جون 2017 (07:31)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم بالائی سندھ اور اس کے بلوچستان سے ملحقہ علاقوں ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوامیں شدید گرمی کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباداورکوئٹہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 34,کراچی 31,پشاور 30,گلگت 15,مری 23اورمظفرآباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ