file photo

اقوام متحدہ ، ہائی کمشنر کا بے گھر افراد کیلئے امدادی سامان فاٹا کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے کے حوالے
04 جون 2017 (07:27)
0

اقوا م متحدہ کے پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے عارضی طورپر بے گھر افرادمیں تقسیم کیلئے امدادی سامان فاٹا کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے کے حوالے کیاہے۔
ادارے کے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کوبتایا کہ سامان میں چارہزارخیمے، آٹھ ہزارپلاسٹک شیٹس اوردوسری ضروری اشیاء شامل ہیں۔
اُدھرشمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے ستانوے فیصد بے گھر افراد اپنے آبائی علاقوں میں واپس جاچکے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ باقی ماندہ بے گھرافراد کو اگلے تین مہینے کے دوران اُن کے گھروں کو واپس بھیج دیاجائے گا۔