file photo

آئندہ 2 سال میں تمام ریل گاڑیوں میں بہتری کو یقینی بنایاجائے:سعد
04 جون 2017 (07:20)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے وزارت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو سال میں تمام ریل گاڑیوں میں بہتری کو یقینی بنایاجائے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ پر زوردیا کہ لوگوں کی اوورہالنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایاجائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بہاولپور، ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، رائیونڈ اور حسن ابدال کے ریلوے سٹیشن دوبارہ تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ سبی اور ہرنائی ریلوے سٹیشنوں کو بہتربنایا جارہا ہے۔