دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اس افسوسناک واقعے پراپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

پاکستان کیجانب سے کابل جنازے کے اجتماع پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت
04 جون 2017 (06:54)
0

پاکستان نے کابل میں جنازے کے ایک اجتماع پردہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک ہوئے۔ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں افغانستان کی حکومت، عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اورسوگوارخاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اس افسوسناک واقعے پراپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔