file photo

 پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے امن بحال ہوا: خٹک
04 جون 2017 (06:50)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن بحال ہوگیا ہے۔نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کی کامیابی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔