وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دوسرے شعبوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی ہے

file photo

صوبائی حکومت نے متواز ن بجٹ پیش کیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
04 جون 2017 (06:47)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دیہی اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دوسرے شعبوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں پائیدارترقی اور مضبوط معیشت کی ضمانت دی گئی ہے اور صنعتی اور زرعی ترقی کیلئے ایک جامع پروگرام وضع کیاگیاہے۔