پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

پاک بحریہ سمیت تمام مسلح افواج کی آئندہ سال کی مالی ضروریات کو پورا کیاجائے: ڈار
04 جون 2017 (06:40)
0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے مالیاتی امور پر بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاک بحریہ سمیت تمام مسلح افواج کی آئندہ سال کی مالی ضروریات کو پورا کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ مسلح افواج بہادری کے ساتھ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہیں۔