file photo

اگلے سال تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی: خواجہ آصف
04 جون 2017 (06:29)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمدآصف نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ اگلے سال تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کئی منصوبوں کی تکمیل کے بعداگلے سال کے آخر تک خاطرخواہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں انیس ہزارد وسوترپن میگاواٹ کی بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوئی ہے اور ہم یقینی طورپر روشن پاکستان کی راہ پرگامزن ہیں۔