پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے تمام جرائم کااعتراف کیا ہے

file photo

بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعات کے حل کاواحد راستہ مذاکرات ہیں:باسط
04 جون 2017 (06:23)
0

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات ہی دوطرفہ دیرینہ تنازعات کے حل کاواحد راستہ ہیں۔
بھارتی ٹیلی ویژن چینل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ اُس کوجاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے اور اُس کی جانب سے اپیلیٹ کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو نے تمام جرائم کااعتراف کیا ہے اور پاکستان کو یقین ہے کہ وہ تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہاہے۔
سعودی عرب کی زیرکمان اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان پُل کاکرداراداکرنے کی کوشش کرے گا۔