04 جون 2017 (06:12)
0

لندن میں تشدد کے تین الگ الگ واقعات میں6افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی پولیس کے مطابق لندن برج پر ایک تیزرفتاروین راہگیروں میں جاگھسی جبکہ قریبی علاقے Borough مارکیٹ میں چھراگھونپنے کے متعددواقعات پیش آئے۔
لندن برج کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعات کے بعد تین مسلح افراد کی گرفتاری کیلئے تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے واقعات کودہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیتے ہوئے آج سیکیورٹی کااعلیٰ سطح کااجلاس طلب کیاہے۔