04 جون 2014 (22:18)
0

جاپان توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے پاکستان کو پانچ ارب ین کا رعایتی قرضہ فراہم کرے گا۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی اینوماتا اور اقتصادی اُمور ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری یاسمین مسعود نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے ۔
دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک تسلیم کرتا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے ۔