04 جون 2014 (22:17)
0

وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے بجٹ میں اضافہ ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی بارے میں حکومت کی دلچسپی کا عکاس ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچایاجاسکے ۔