صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت منشیات اور جرائم کے خاتمے کیلئے علاقائی اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے

 صدر ممنون کا منشیات سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات پر زو ر
04 جون 2014 (20:23)
0

صدر ممنون حسین نے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
وہ پاکستان میں منشیات کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر کے کنٹری ہیڈ CESAR GUEDES سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی ۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت منشیات اور جرائم کے خاتمے کیلئے علاقائی اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتی ہے ۔
اقوام متحدہ کے منشیات کے بارے میں ادارے کے کنٹری ہیڈ نے حکومت کی حمایت کو سراہا اور یقین دلایا کہ ادارہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے کام جاری رکھے گا تاکہ منشیات کی سمگلنگ کو روکا جاسکے ۔