یونیسیف کے زیر اہتمام یہ دن 1982ء سے ہرسال 4 جون کو اقوام متحدہ کے تمام 170 سے زائد ممبر ممالک میں بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

 بچوں پرتشددکےخاتمہ کاعالمی دن بدھ کومنایاگیا
04 جون 2014 (14:07)
0

 بچوں پر تشدد کے خاتمہ اور جارحیت کاشکار بچوں کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔

 

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز چلڈرن ایمرجنسی فنڈ )یونیسیف( ، بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل این جی اوز ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیمو ں ، ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ذہنی ، جذباتی، جسمانی اور دیگر اقسام کے تشدد کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے علاوہ عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موجود قوانین پر عملدرآمد اور چلڈرنز ایبیوز کی روک تھام کیلئے شعوری بیداری پیدا کی گئی۔