اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 15 دسمبر 1972ء کے چارٹر کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں تحفظ ماحول کی اہمیت کو عوامی سطح پراجاگرکرنےکیلئےشعوری آگاہی کی غرض سےبھرپوراقدامات کئےجائیں گے۔

ماحولیات کا عالمی دن
04 جون 2014 (13:59)
0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 15 دسمبر 1972ء کے چارٹر کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں تحفظ ماحول کی اہمیت کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے شعوری آگاہی کی غرض سے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

ماہرین ماحولیات نے بتا یا کہ قدرتی جنگلات کے وسیع پیمانے پر صفایا ، چاروں اطراف گاڑیوں کے دھوئیں ،شور ، جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ، ضرر رساں گرم گیسوں کے وسیع پیمانے پر اخراج ، نصف سے زائد آبی خطوں کی بربادی ، آبی مخلوق کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد نے ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں اضافہ کر دیا ہے جس سے جہاں فطرت کا حسن آلودہ ہورہا ہے وہیں بے شمار بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔