ریڈیوپاکستان کےحالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بڑھائے جانے والے معاوضے سے غریب مستفید ہوں گے۔

نیا بجٹ غریب دوست ہے :ماروی میمن
04 جون 2014 (13:22)
0

اطلاعات ونشریات اور قومی ورثے کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے نئے بجٹ کو غریب دوست قرار دیا ہے۔

 

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بڑھائے جانے والے بارہ سو سے پندرہ سو روپے ماہانہ معاوضے سے غریب اور معاشرے کے نظر انداز کئے گئے طبقات مستفید ہوں گے۔