وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کےصدر ذکریا عثمان نے اس کو تجارت اور صنعت کیلئے انتہائی مثبت قرار دیا ہے جس سے قومی معیشت کے استحکام اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافرادکی نئےبجٹ کی تعریف
04 جون 2014 (11:28)
0

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نئے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ترقی پسند اور عوام دوست قرار دیا ہے۔منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کیلئے بڑی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ تمام شعبوں میں اہداف حاصل کئے جاسکیں۔


وفاقی وزیر برجیس طاہر ، خرم دستگیراور وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے بجٹ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے بجٹ سے لوگوں کے مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے صحت کے شعبے میںوزیراعظم کی قومی بیمہ سکیم کیلئے فنڈز مختص کرنے کو ایک انقلابی قدم قرار دیا ۔


اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کی رکن پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ بجٹ سے خواتین کی معاشی بہتری کے بارے میں حکومت کی خواہشات کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نئے بجٹ میں زراعت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے


پاکستان کے صنعت وتجارت کے ایوان کی فیڈریشن کے دائود عثمان نے کہا کہ نیا بجٹ ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔بہاولپور کے ایوان صنعت وتجارت کے صدر عامر یوسف، ملتان شہر کے بارے میں وزیراعلیٰ کے رابطہ کار فاروق بھٹی اور ایوان صنعت وتجارت لاہور کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ نے بھی نئے بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

 پاکستان ایوان صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے داؤد عثمان نے کہا ہے کہ نیا بجٹ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔خیبر پختونخواء کی کاروباری اور تاجر برادری نے بھی نئے وفاقی بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔


ممتاز صنعت کار غلام سرور خان مہمند نے بجٹ کو متوازن قرار دیا ہے۔سینٹرل ٹریڈرز آرگنائزیشن خیبر پختونخواء کے چیئرمین شرافت علی مبارک ، ایوان صنعت وتجارت بہاولپور کے صدر عامر یوسف ، ملتان شہر کے لئے وزیراعلیٰ کے رابطہ کار فاروق بھٹی اور ایوان صنعت وتجارت لاہور کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ بے بھی بجٹ کو سراہا۔

 

وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے صدر ذکریا عثمان نے اس کو تجارت اور صنعت کیلئے انتہائی مثبت قرار دیا ہے جس سے قومی معیشت کے استحکام اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔کراچی کے ایوان صنعت وتجارت نے اسے کاروبار دوست بجٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔


فیصل آباد کے ایوان صنعت وتجارت نے بھی نئے بجٹ کو موجودہ حالات میں بہت اچھا بجٹ قرار دیا ہے۔