ماہرین کے مطابق کالی تلسی میں کرشماتی فوائد پوشیدہ ہیں یہ ہر طرح کی جسمانی کیفیات میں سودمند ہے۔

کالی تلسی:ذہنی دبائو کو کم کرنے میں معاون
04 جون 2014 (22:27)
0

چینی ماہرین نے کالی تُلسی کو ذہنی تنائو کو کم کرنے میں معاون قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق کالی تلسی میں کرشماتی فوائد پوشیدہ ہیں یہ ہر طرح کی جسمانی کیفیات میں سودمند ہے۔
علاوہ ازیں یہ ہر طرح کی ذہنی بیماری اور منفی جذبات کے خاتمے میں موثر ہے۔
اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی تنائو کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے آج کل کے معروف دور میں کام کی زیادتی، بدترین معاشی صورتحال اور خاندان اور دیگر مسائل کی وجہ سے ذہنی تنائو میں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم اس کیفیت میں چائے، جوس یا پانی میں اگر کالی تلسی ملا کر پی لی جائے تو ذہنی تنائو میں کمی واقع ہو گی اور موڈ بھی ناخوشگوار ہو گا
یہ مدافعتی نظام کو بھی بحال رکھتا ہے اور کئی مہلک امراض میں اس کا استعمال سودمند ثابت ہو سکتا ہے تاہم اس قدرتی جڑی بوٹی کو معمول کا حصہ بنا کر ذہنی تنائو اور دیگر امراض سے محفوظ رہ کر فعال اور صحت مندانہ زندگی گزارنا ممکن ہے۔