وزیرخزانہ نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ بجٹ امراء کیلئے ہے اور اس میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ہے ۔

نئے بجٹ کا مقصد اچھا نظم و نسق یقینی بنانا ہے:ڈار
04 جون 2014 (20:18)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ کا مقصد اچھا نظم ونسق یقینی بنانا، بدعنوانی اور ٹیکس چوری کا خاتمہ اور ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع لانا ہے ۔
وہ بدھ کی شام اسلام آباد میں بجٹ کے بعد کی نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں بجٹ تجاویز کی چیدہ چیدہ باتوں کی وضاحت کی گئی ۔
وزیرخزانہ نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ بجٹ امراء کیلئے ہے اور اس میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ہے ۔
اُنہوں نے وضاحت کی کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں عائد کئے گئے دو سو اکتیس ارب روپے کے اضافی ٹیکسوں کا عام آدمی پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔