وزیراعظم کی کرنل ظاہر اور ارشد حسین شہید کی نماز جنازہ میں شرکت
04 جون 2014 (22:23)
0

کرنل محمد ظاہر اور کرنل ارشد حسین شہید کی نماز جنازہ بدھ کی سہ پہر چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی ۔ وہ ترنول کے قریب ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود تینوں مسلح افواج کے فوجی اہلکاروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
بعدمیں کرنل محمد ظاہر اور کرنل ارشد حسین کے جسد خاکی اُن کے آبائی گائوں بھیج دیئے گئے جہاں اُنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا۔