04 جون 2014 (22:02)
0

صنعت کاروں اور تاجروں کی جانب سے نئے وفاقی بجٹ کو صنعت اور تجارت دوست قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ محمد انیس نے کہا کہ پاور سیکٹر ، مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کیلئے فنڈز مختص کرنا اور ٹریکٹرز پر ٹیکس کی شرح کم کرنا اچھے اقدامات ہیں ۔
آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے صدر خلیق قندیل انصاری نئے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ توانائی پیدا کرنے والے مزید یونٹس کے قیام کیلئے وافرفنڈز مختص کرنا قابل تعریف ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ نون ٹریڈ رزونگ ڈیرہ غازی خان کے صدر جعفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ متوازن بجٹ ہے ۔