04 جون 2014 (20:56)
0

اسلام آباد میں بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اجلاس کو بجٹ تجاویز کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات پرویز رشید، پیٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی ، راجہ ظفر الحق، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے شرکت کی ۔