04 جون 2014 (20:53)
0

سینٹ نے بدھ کے روز انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2014اور انسداد دہشتگردی کا دوسرا ترمیمی بل 2014کی متفقہ طور پرمنظوری دی ۔
بل میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997میں ترمیم کی گئی ہے ۔
سینٹ نے لیگ پریکٹیشنرز اینڈ بارکونسلز کے ترمیمی بل مجریہ 2014کی متفقہ طور پر منظوری بھی دی ۔ بل میں لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسلز ایکٹ 1973میں ترمیم کی گئی ہے ۔
سینٹ نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے ترمیمی بل مجریہ 2014کی بھی متفقہ منظوری دی ۔ بل لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان آر ڈیننس مجریہ 1979میں ترمیم کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔
ایوان نے سروسز اٹریبونل ترمیمی بل 2014کی متفقہ منظوری بھی دی ۔ یہ بل سروسز ٹریبونل ایکٹ 1973میں ترمیم کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔
قائد ایوان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹ کی تاریخ میں ایک عظیم دن ہے کیونکہ اپوزیشن کے تعاون سے پانچ بل پاس کئے گئے ہیں ۔
اُنہوں نے بلوں کی منظوری پر ایوان کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی ۔
ایوان کا اجلاس اب جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔