پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نادہندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اب مایوس ہوگئے ہیں۔

حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے:وزیراعظم
04 جون 2014 (13:51)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نادہندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اب مایوس ہوگئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔