حکومت پاکستان کے ترجمان نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری کے بعد کراچی میں واقعے کے رد عمل پر افسوس ظاہر کیا۔

وزیراعظم کی کراچی میں لوگوں کےجان ومال کاتحفظ یقینی بنانےکی ہدایت
04 جون 2014 (13:14)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔حکومت پاکستان کے ترجمان نے یہ بات لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

 

ترجمان نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری کے بعد کراچی میں واقعے کے رد عمل پر افسوس ظاہر کیا۔انہوں نے کہا اگرچہ اس گرفتاری پر لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے تاہم اس واقعے کے رد عمل کی آڑ میں قانون لوگوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔


ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو الطاف حسین کیلئے قانونی خدمات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔حکومت ایم کیو ایم کے قائد کو ہر طرح کی قانونی اور اخلاقی امداد کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔