ایک اجلاس میں انہوں نے کہا حکومت غریب لوگوں کو ان کے آبائی اضلاع میں صحت کی بہتر، معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرے گی۔

قومی بیمہ سکیم کیلئےرقوم مختص کرناانقلابی اقدام ہے:مریم نواز
04 جون 2014 (12:34)
0

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے وفاقی بجٹ میں وزیراعظم کی قومی بیمہ سکیم کیلئے مختص کی گئی رقوم کو ملک کے صحت کے شعبے میں ایک شاندار انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔

 

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے قومی صحت، خدمات اور ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ وزیراعظم کی صحت کی قومی بیمہ پالیسی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے کہا حکومت غریب لوگوں کو ان کے آبائی اضلاع میں صحت کی بہتر، معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرے گی۔