صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ترنول کےقریب سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرخودکش حملہ، دوفوجی افسران سمیت 5افرادشہید
04 جون 2014 (11:56)
0

ترنول کے قریب سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر خود کش حملے میں دوفوجی افسران سمیت 5افراد شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کوترنول کے قریب خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل ظاہر شا ہ اور لیفٹیننٹ کرنل ارشاد شہید ہوگئے ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں تین شہری بھی جاں بحق ہوگئے ۔

 

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔