پاکستانی چیک پوسٹوں مانوزنگل اورمکھا ٹاپ پر حملے میں افسر سمیت 3ا ہلکار زخمی ہوگئے ۔

باجوڑایجنسی میں سرحدپارسےدہشتگردوں کاحملہ، 2فوجی شہید
04 جون 2014 (10:14)
0

باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹ پرحملے میں 2فوجی شہیداور افسر سمیت 3زخمی ہوگئے ۔ بدھ کو عسکری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملہ پاکستانی چیک پوسٹوں مانوزنگل اورمکھا ٹاپ پر کیاگیا ۔

عسکری ذرائع کے مطابق 25مئی سے ہونے والی تیسری خلاف ورزی ہے ۔

پاکستان نے افغانستان سے اپنی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال حملے کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ معاملہ کابل میں حکومت اور اسلام آباد میں افغان سفارتخانے میں اٹھایا گیا ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کیلئے مربوط اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔