سفیرجیلانی نےامریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن جیف فلیک سے ملاقات امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت سے متعلق بات کی ۔

امریکی سینیٹرکی نوازشریف کےمعیشت کی بحالی کیلئےکئے گئے اقدامات کی تعریف
04 جون 2014 (09:18)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباسی جیلانی نے سینٹ کی خارجہ تعلقات،عدلیہ ،توانائی اور وسائل بارے کمیٹیوں کے رکن جیف فلیک سے ملاقات کی جس میں جلیل عباس جیلانی نے امریکی سینیٹر جیف فلیک کو امریکہ اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی دوروں کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

 

پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی تعاون اور امداد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر فلیک نے پاکستان میںپر امن جمہوری انتقال اقتدار کا ذکر کیا اور معیشت کی بحالی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔

 

سینیٹر فلیک نے توقع ظاہر کی کہ خطہ میں امن واستحکام سے جنوبی ایشیاء کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور پورے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔ دونوں اطراف نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے تناظر میں امن و استحکام کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔