سری لنکا نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی ۔ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی، بائولرز میں سعید اجمل اور آل رائونڈرز میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشنز پر قبضہ برقرار ہے۔

ون ڈے درجہ بندی:آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان
04 جون 2014 (22:35)
0

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔
آسٹریلوی ٹیم بدستور سرفہرست، سری لنکا کی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
سری لنکا نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھینی ہے۔ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی، بائولرز میں سعید اجمل اور آل رائونڈرز میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشنز پر قبضہ برقرار ہے۔
ساچتھرا سینا نائیکے 20 اور جیمز ٹریڈ ویل 18 درجے چھلانگ لگا کر پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
بدھ کو آئی سی سی نے تازہ ترین ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی جاری کر دی، آسٹریلوی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر برقرار، سری لنکا نے انگلینڈ کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی جس کی وجہ سے وہ ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی۔ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔
بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے، جارج بیلی تیسرے، ہاشم آملہ چوتھے، سنگاکارا پانچویں، دھونی چھٹے، مصباح الحق نویں نمبر پر موجود ہیں۔
بائولرز میں سعید اجمل پہلے، ڈیل سٹین دوسرے، سنیل نارائن تیسرے جبکہ محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز ٹریڈویل سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں عمدہ پرفارمنس کی بناء پر 18 درجے ترقی پا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سری لنکن سپنر ساچتھرا سینا نائیکے 20 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے جنید خان سولہویں نمبر پر ہیں۔ آل رائونڈرز میں محمد حفیظ پہلے، سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز دوسرے، شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہد آفریدی کا چھٹا نمبر ہے۔