وزیر نے اے جے کے کونسل اور اے جے کے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بجٹ میں سکولوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کریں ۔

برجیس طاہرکی زلزلہ سے تباہ سکولوں کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت
04 جون 2014 (22:08)
0

اُمور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے متعلقہ حکام پر زوردیا ہے کہ وہ 2005کے زلزلے میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کریں ۔وہ اسلام آباد میں اے جے کے کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، اجلاس میں کونسل کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور نئی سکیموں کی منظوری کا جائزہ لیاگیا۔


وزیر نے اے جے کے کونسل اور اے جے کے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بجٹ میں سکولوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کریں ۔اجلاس میں PLUNDRI-BAITRAN-TANGI GALLA تا GRATTA PARشاہراہ کے توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر پینسٹھ کروڑ دس لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔